نئی دہلی8 جنوری: خواتین کی حفاظت اور کیریئر کے سنہرے مواقع فراہم کرنے کے معاملے میں بنگلورو کو خواتین کے لیے ہندوستان کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ مطالعہ ورک پلیس انکلوژن فرم ’اوتار‘ گروپ کی حالیہ رپورٹ میں جاری کیا گیا ہے۔ ’ٹاپ سٹیز فار ویمن اِن انڈیا‘ (ٹی سی ڈبلیو آئی) کے چوتھے ایڈیشن میں ملک کے 125 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ میں خواتین کی حفاظت کیریئر گروتھ، تعلیم، صحت اور سماجی ثقافتی ماحول سے متعلق سوال پوچھے جاتے ہیں اور انہیں معیاروں کی بنیاد پر شہروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ ایک ’لونگیٹیوڈینل انکلوژن انڈیکس‘ کے طور پر تیار کی گئی ہے، جو یہ جائزہ لیتی ہے کہ خواتین کے لیے کون سا شہر کتنا محفوظ اور مواقع سے بھرپور ہے۔ اس انڈیکس کے ذریعے خواتین کی شرکت، حفاظت اور پروفیشنل گروتھ میں وقت کے ساتھ ہونے والی بہتری کی پیمائش کی جاتی ہے، جس میں بنگلورو ان تمام پیمانوں کو بہتر بنانے میں مسلسل کامیاب ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ’ٹاپ سٹیز فار ویمن اِن انڈیا (ٹی سی ڈبلیو آئی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، بنگلورو نے 53.29 کے سٹی انکلوژن اسکور (سی آئی ایس) کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ یہاں خواتین کے لیے محفوظ ماحول کے ساتھ ساتھ کیریئر کے بہترین مواقع اور شمولیتی کام کی جگہیں دستیاب ہیں








