بھوپال، 6 مئی: ہر سال کی طرح اس سال بھی مدھیہ پردیش ایجوکیشن بورڈ کے ہائر سیکنڈری اور ہائی اسکول کے نتائج (ریزلٹ) میں بے بی کانوینٹ اسکول جہانگیرآباد کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ معلوم ہو کہ بے بی کانوینٹ اسکول کے بارہویں کے سبھی طلبہ نے فرسٹ ڈویژن حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کیا۔ طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر اسکول کے ڈائریکٹر ساجد رضوی سمیت پرنسپل اور تمام اسٹاف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی اور تمام طلبہ کے روشن مستقبل کی تمنا کی اور تمام معززین سرپرستوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ اسکول کی طالبہ طیبہ خان نے بارہویں کلاس میں 90 فیصد اور ادیبہ شاہور نے دسویں کلاس میں 90 فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔