دبئی، 15 دسمبر ( یو این آئی )شاندار بولنگ اور جواد ابرار کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے پیر کے روز انڈر-19 ایشیا کپ کے گروپ بی میچ میں نیپال کو سات وکٹ سے شکست دی۔ ابرار نے ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ میچ میں 151 گیندیں باقی تھیں۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئی نیپال کی ٹیم 31.1 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیپال کی طرف سے ابھیشیک تیواری نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔ آشیش لوہا (23)، سہیل پٹیل (18) اور نیرج کمار یادو (14) ٹیم کے دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ نیپال کے سات کھلاڑی دوہرے ہندسہ تک نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے ایم سو بوج نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صاد اسلام، شہر یار احمد اور عزیز الحکیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شہرالامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بیٹنگ کرنے اتری بنگلہ دیش نے 24.5 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ ابتدائی آغاز اچھا نہ رہا اور ٹیم نے 29 رنز پر دو وکٹیں کھو دیں۔ رفعت بیگ (5 رنز) اور کپتان عزیز الحکیم (1 رن) آؤٹ ہوئے۔ ایسے مشکل حالات میں کلام صدیقی نے ابرار کے ساتھ شراکت قائم کی۔









