بھوپال:2جنوری:وزیرمملکت (آزادانہ چارج) پسماندہ طبقے اور اقلیتی بہبود، ڈی نوٹیفائیڈ خانہ بدوش اور نیم خانہ بدش شریمتی کرشنا گوڑ نے کہا ہے کہ سماج کے کمزور طبقات کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ریاستی حکومت کی ترجیح ہے۔ . انہوں نے کہا کہ ایسی کوشش کی جانی چاہئے کہ اسکیموں کا فائدہ سماج کے پسماندہ طبقات، اقلیتوں،ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طبقات تک بروقت پہنچیں۔ وزیر مملکت شریمتی گوڑ آج منترالیہ میںچارج سنبھالنے کے بعد محکمہ جاتی افسران کی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری مسٹر اشوک ورنوال بھی موجود تھے۔وزیر مملکت شرتی گوڑ نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے بنیادی منتر ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس’ کو اپناتے ہوئے ٹیم جذبے کے ساتھ کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ محکمہ کو ملنے والا بجٹ سو فیصد استعمال کیا جائے۔ انہوں نے فیلڈ لیول پر اسکیموں کے فروغ اور پھیلانے پر بھی زور دیا۔
بنجارہ برادری کے لیے کمیونٹی منگل بھون میںچارج سنبھالنے کے بعد وزیر مملکت شریمتی گوڑ نے بنجارہ برادری کے منگل بھون کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم دینے کی فائل پر دستخط کیے اور اسے منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طبقات کا بنیادی سروے کرنے کی ضرورت ہے۔ سروے کے بعد یہ طبقے اسکیموں کے فوائد کو مؤثر طریقے سے حاصل کرسکیں گے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں 94 ذاتوں، ذیلی ذاتوں اور دیگر طبقاتی گروپوں کو پسماندہ طبقات قرار دیا گیا ہے۔ ریاست کے 51 اضلاع میں 50 سیٹر گرلز ہاسٹل اور 100 سیٹر بوائز ہاسٹل چل رہے ہیں۔ جبل پور اور اندور میں 500 نشستوں والے لڑکیوں کے ہوسٹل بھی چلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ کی جدید اسکیم کے تحت 60 شرکاء کو کیئر ورکر اور تعمیراتی شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔ ان میں سے 5 امیدواروں کا انتخاب جاپان میں قائم نجی اداروں میں کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش بہبود، وقف بورڈ مسجد کمیٹی کی اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں محکمہ جاتی سکریٹری مسٹر سواتنتر کمار سنگھ اور دیگر افسران موجود تھے۔