بھوپال 17اکتوبر: گاندھی بھون میںاسکول و کالج کی طالبات کے لئے دلہن کے روایتی لباس و پوشاک کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں بے بی کانوینٹ اسکول جہانگیر آباد کی طالبات نے دلہن کے روایتی لباس میںٰ شاندار مظاہرہ کیا اور اسکول کی طالبہ عرشیہ خان نے پہلا ایوارڈ حاصل کیا ، جبکہ طاہرہ فاطمہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔









