میلبورن، 16 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے سمت ناگل نے منگل کو آسٹریلیا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے 27 نمبر کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو 3-0 سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔عالمی نمبر 137 ناگل نے قازقستان کے کھلاڑی بوبلک کو دو گھنٹے 38 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 6-2، 7-6 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ وہ آسٹریلیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔اس جیت کے ساتھ ہی ناگل 1989 کے بعد سے گرینڈ سلیم میں کسی سیڈ یافتہ کھلاڑی کو شکست دینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
چوٹوں سے صحت یاب ہونے کے بعد، ناگل نے اپنی کوالیفائنگ مہم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے تین میچوں میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا۔ بوبلک کی سروس پر کی گئی غلطی کا ناگل نے فائدہ اٹھایا اور پہلے سیٹ کے پہلے گیم میں قازقستان کی سروس توڑدی۔ناگل نے مسلسل تیسری بار ببلک کی سروس توڑ کر برتری برقرار رکھی اور اپنی سروس گیم بچا کر پہلا سیٹ جیت لیا۔ ناگل نے دوسرے سیٹ کے پہلے گیم میں ببلک کی سروس توڑ کر سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے پانچویں گیم میں بھی یہی جادو دہرایا اور دوسرا سیٹ اپنے نام کیا۔
ٹائی بریکر میں ناگل 3-0 سے آگے تھے اور ان کے پاس تین میچ پوائنٹ تھے۔ ببلک نے دو بچائے لیکن ہندوستانی اسٹار نے تیسرے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔سال 1989 میں، رمیش کرشنن نے آسٹریلین اوپن میں دفاعی چیمپئن میٹس ولنڈر کو شکست دی تھی۔ٹاپ رینک والے ہندوستانی سنگلز کھلاڑی نے اپنے کیریئر میں چوتھی بار کے مین ڈرا میں پہنچنے کے لئے سلواکیہ کے ایلکس مولکن کو ہرایاتھا۔
ناگل کا مقابلہ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں میکنزی میکڈونلڈ اور شانگ جونچینگ کے فاتح سے ہوگا۔