ممبئی، 9 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے منگل کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔آج یہاں آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا اور ہندوستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ہیلی نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ حرمین نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتی۔
ہندوستان – اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمیما روڈریگس، دیپتی شرما، رچا گھوش، امنجوت کور، پوجا وستراکر، شریانکا پاٹل، رینوکا سنگھ اور تیتاس سدھو۔آسٹریلیا – ایلیسا ہیلی (کپتان)۔ بیتھ مونی، تالیہ میک گرا، ایلیس پیری، ایشلے گارڈنر، فوبی لیچ فیلڈ، گریس ہیرس، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا ویرہم، کم گارتھ اور میگن شٹ۔