بھوپال:26؍اگست:انجمن فکرادب سیہور کے زیراہتمام 30اگست 2025 بروز سنیچر سینٹرل بینک کے سامنے لال مسجد کے پاس سیہور میں ایک عظیم الشان استقبالیہ مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا ہے۔ جس کی صدارت معروف تعلیمی شخصیت اورادب پرور جناب حسن انجام دیں گے۔ معروف ادیب و شاعر جانب اقبال مسعود بطورمہمان ذی وقار اور علاقائی کونسلر حسین قریشی بطور مہمان خصوصی محفل مشاعرہ میں تشریف فرماہونگے۔ مشاعرہ میں شرکت کرنےو الے شعراء حضرات کے نام اس طرح ہیں۔ ڈاکٹراحسان اعظمی، عارف علی عارف، رقیب انجم، شہنشاہ سعید، زاہد بھوپالی، ایس ایم سراج، شمیم حیات، اشفاق انصر، سہیل عمر، رضوان ایاز، عظیم اثر، ڈاکٹر نسیم خان، عامر اظہر، نسیم خان،غوثیہ خان ثبین، پروین صبا، اورینہ ادا، ثمینہ قمر، رئیسہ ملک، محمدانصاف، حبیب ساغر اور اویس راعین قابل ذکر ہیں۔ مشاعرہ کے کنوینر اور تنظیم کے روح رواں جناب صادق راعین نے سبھی ادب دوستوں سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔









