لندن، 12 جون (یو این آئی) اس سال ومبلیڈن میں کل انعامی رقم سات فیصد بڑھ کر ریکارڈ 53.5 ملین پاؤنڈ ہو جائے گی۔2024 میں 50 ملین پاؤنڈز کی انعامی رقم 2015 میں تجویز کردہ 27 ملین پاؤنڈز سے دوگنی ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کارلوس الکاراز اور باربورا کریجکیکووا نے گزشتہ سال بالترتیب مردوں اور خواتین کے سنگلز ٹائٹل جیتنے پر 2.7 ملین پاؤنڈ جیتے تھے، جب کہ اس سال جیتنے والوں کو فی3 ملین پاؤنڈ ملیں گے، جو گیارہ فیصد زیادہ ہوں گے۔اسی طرح پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والے کھلاڑیوں کو 66 ہزار پاؤنڈ ملیں گے جو کہ 10 فیصد اضافہ ہے۔ مردوں اور خواتین کے ڈبلز کے فاتحین کے لیے چار فیصد اضافہ ہوگا، جو 680,000 پاؤنڈز کمائیں گے۔ مکسڈ ڈبلز کے فاتحین کے لیے تین فیصد اضافہ ہوگا، جو 135,000 پاؤنڈز کمائیں گے۔آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے بھی لائیو الیکٹرانک لائن کالنگ کی مکمل شروعات کی تصدیق کی ہے۔ کورٹ پر 400 سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ومبلیڈن 30 جون سے 13 جولائی تک چلے گا۔