ٹوکیو،17 ستمبر(یو این آئی ) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی۔
اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ہندوستانی تھروور نیرج چوپڑا 84.85 میٹر کی تھرو کرسکے اور ارشد ندیم سے ایک پوزیشن نیچے رہے،۔گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 89.53 میٹر، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹرز، کینیا کے جولیئس یگو 85.96 میٹرز جبکہ پولینڈ کے ڈآوڈ ویگنر 85.67 میٹرز کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔ مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا۔۔ واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔