بھوپال:24؍جولائی:سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی کے بھوپال، نرمدا پورم، گوالیار اور چمبل ڈویزنوں کے تحت آنے والے 16 اضلاع میں بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ اسلحہ لائسنس معطل کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ نے دتیا میں اسلحہ لائسنس معطلی کا نوٹس دینے کے بعد بھی بقایا بجلی بل ادا نہ کرنے والے 10 صارفین کے اسلحہ لائسنس فوری اثر سے معطل کر کے متعلقہ تھانے میں اسلحہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دتیا مسٹر سوپنل وانکھڑے کے ذریعہ جن صارفین کے اسلحہ لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ان میں گرام سجورا باشندہ مسٹر کمل سنگھ ولد مسٹررام سوروپ پر 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے، مسٹر پربھو دیال ولد مسٹربیجناتھ باڑھئی، 2 لاکھ88ہزار754روپے ، مسٹرولدیپ شکلا ولدمسٹر لکھن لال شکلا پر 1 لاکھ 93 ہزار 052 روپے ، مسٹرحکم سنگھ ولد مسٹرمنو کمہار پر 2 لاکھ 15 ہزار 607 روپے ،گرام راوڑی ساکن مسٹر نواس ولد مستررگھویر پر 2 لاکھ 15 ہزار 583 روپے، مسترسنتوش کمار نرنجن ولد مسٹر مرلی دھر نرنجن پرایک لاکھ6 ہزار183روپے ، گرام ڈنگرا ساکن مسٹر پرتاپ سنگھ ولد مسٹربھیا لال پر 3 لاکھ 40 ہزار 250 روپے،گرام ایرئی ساکن مسٹرمہندر سنگھ ولد مسٹربابولال پر4 لاکھ 41 ہزار 303 روپے، گرام کھریا بڈھونی ساکن مسٹر پریتم سنگھ ولد مسٹرموتی لال پر 1 لاکھ98ہزار827روپے، گرام بھٹی ساکن مسٹر اتم سنگھ والد مسترگنگا پرساد پر ایک لاکھ19ہزار 793روپے بقایہ ہیں۔
سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی کے اضلاع میں، ضلع مجسٹریٹ نے اسلحہ ڈیلر کے لائسنس اور اسلحہ لائسنس کی منظوری اور تجدید کے لیے بجلی کمپنی سے نو ڈیوز حاصل کیاجانا لازمی کیا ہے ۔ کمپنی کے ذریعہ محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق ایسے اسلحہ ہولڈر بجلی صارفین جن کے ذریعہ بقایہ بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ، ساتھ ہی ایسے اسلحہ ہولڈر بجلی صارفین جو غیر مجاز بجلی استعمال یا بجلی چوری کرتے پائے جاتے ہیں،ان کے آرمس ڈیلر لائسنس اور اسلحہ لائسنس کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ معطل کروانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔









