یکم جنوری (یو این آئی) ہر شخص کی اپنی ایک منفرد شناخت ہوتی ہے ۔ کھیل کا میدان ہو یا سیاست کا میدان ، کچھ لوگ دونوں ہی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر دونوں میدان مار لے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک شخص کیرتی آزاد ہیں جو کرکٹ کے میدان میں ہی نہیں بلکہ سیاست کے میدان میں بھی ہمیشہ سرگرم نظر آئے۔
کیرتی، 2 جنوری 1959 کو دربھنگہ بہار میں پیدا ہوئے۔ وہ بہار کے سابق وزیر اعلی بھگوت جھا آزاد کے بیٹے ہیں۔ان کا پورا نام کیرتی وردھن بھاگوت جھا آزادہے۔ آزادنے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی کے ماڈرن اسکول سے مکمل کی اور ساتھ ساتھ اسکول کرکٹ ٹیم میں بھی کھیلتے رہے۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے مشہور کالج سینٹ اسٹیفن سے ہسٹری آنرس میں بی اے کی تعلیم حاصل کی۔
کیرتی وردھن بھاگوت جھا آزاد جو کیرتی آزاد کے نام سے مشہور ہیں، ایک کرکٹ کھلاڑی اور سیاست داں ہیں۔ سیاسی میدان میں انہوں نے بہار کے دربھنگہ حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور شاندار جیت درج کی۔ 18 فروری 2019 کو وہ بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے۔ سیاست کے علاوہ وہ ایک مشہور کرکٹ مبصر بھی ہیں۔ مختلف سماجی سرگرمیوں میں مصروف بھی رہے۔
اگر ان کے کرکٹ کیریئر کے سنہری وقت کی بات کی جائے تو 1983 کے ورلڈ کپ کے علاوہ وہ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف کئی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد مقبول ہوئے۔ 1980 سے 1986 تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے سات ٹیسٹ میچ اور 25 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔
ایک جارحانہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور آف اسپنر، آزاد نے 95 رنجی ٹرافی میچوں میں دہلی کے لیے کھیلتے ہوئے ایک کامیاب ڈومیسٹک کیریئر حاصل کیا۔ آزاد کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 7 ٹیسٹ میچ اور 25 ون ڈے میچز شامل ہیں۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے۔
اور دائیں بازو کے آف بریک گیند باز بھی رہے۔ ہندستانی ٹیم میں بحثیت ایک آل راؤنڈر کے انہوں نے بہترین کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور دہلی کے لئے کھیلا۔آزاد نے 1980-81 کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ویلنگٹن میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں، آزاد نے دہلی کے لیے ایک غیر موافق آل راؤنڈر کے طور پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
رنجی ٹرافی کے 95 میچوں میں 4867 رنز بنائے اور 162 وکٹیں لیں۔اپنی گھریلو کامیابی کے باوجود، آزاد کا بین الاقوامی کیریئر 7 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے تک محدود رہا۔کیرتی آزاد نے سال1981 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو نیوزی لینڈ کے خلاف 21 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف احمد آباد میں 1983 میں کھیلا اور 1980 میں اپنا ون ڈے میچ کھیلا۔ میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا۔آزاد نے اپنا آخری ون ڈے پاکستان کے خلاف شارجہ میں کھیلا۔1976 کیرتی آزاد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔وہ دہلی کے آل راؤنڈر تھے۔کیرتی آزاد نے کل 7 ٹسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 12 اننگز کھیل کر 135 رن بنائے جس میں ان کے 24 رن سب سے بہتر رہے۔ کیرتی نے 25 ایک روزہ میچ کھیلے ۔12 اننگز میں 269 رن بنائے۔ 39 ناٹ آؤٹ رہا۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ بھی کیا۔ فرسٹ کلاس 142 میچوں میں انہوں نے 6634 رن بنائے جس میں ان کا بہترین اسکور 215 رن رہا۔ 20 سنچریاں بھی ان کے کئریئر میں شامل ہیں۔ اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ فرسٹ کلا س میچوں میں انہوں نے 95 کیچ بھی لئے۔گیند بازی کے شعبے میں کیرتی نے سات میچوں میں کل تین وکٹ حاصل کئے۔ ایک روزہ 25 میچوں میں انہوں نے 7 وکٹ لئے ۔ فرسٹ کلاس میچوں میں 142 میچ کھیل کر 234 وکٹ حاصل کیں۔