بھوپال:07مئی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام ترقیاتی پروجیکٹوںمیں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ا سکیموں کے اہداف کے حصول میں رفتارلائی جائے اور ہر سطح پر منصوبہ بندی میں واضح ہو۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نے کہا کہ پروجیکٹوںکی کامیابی کا بنیادی منتر لگن، شفافیت اور ٹائم مینجمنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل یا زیر التوا ء پروجیکٹوںپر خصوصی توجہ دے کر کام کو تیز کیا جائے تاکہ عوامی مفاد میں بروقت ثمرات فراہم کئے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو منترالیہ میں محکمہ آبی وسائل کے بڑے پروجیکٹ کنٹرول بورڈ کی 126ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔وزیر آبی وسائل مسٹر تسلی رام سلاوٹ، چیف سکریٹری مسٹرانوراگ جین، ایڈیشنل چیف سکریٹری، وزیراعلیٰ دفتر اور آبی وسائل ڈاکٹر راجیش راجورا، پرنسپل سکریٹری مالیات مسٹرمنیش رستوگی اور آبی وسائل محکمہ کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے میٹنگ میں ریاست میں جاری مختلف عظیم پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا اور افسران کو مناسب رہنما خطوط دیے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کی مجموعی ترقی کے ہر پہلو کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ حکومت کی کاوشوں کا براہ راست فائدہ عوام کو ملے۔
ان 2 عظیم پروجیکٹوں کو ملی منظوری
اس کے تحت عظیم پروجیکٹ کنٹرول بورڈ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دو عظیم پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے پیٹرو کیمیکل پروجیکٹ کے لیے مہوتا گھاٹ کے نیچے کی جانب بیراج اور متعلقہ کام ٹرن کلیدی بنیادوں پر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ودیشہ اور ساگر اضلاع میں 42.94 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش والا ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ کل 229.78کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت والے اس عظیم پروجیکٹ میں6.6کلومیٹر لمبائی کی پائپ لائن بچھانے کا کام ، پمپ ہائوس اور انٹیکویل کی تعمیر سمیت 1.25میگاواٹ کے پمپ ہائوس کی تعمیر ی کام بھی کروایاجائے گا۔
اجین ضلع میں گوٹھڑا سے شنی مندر تک کانہا ندی کے دونوں کناروں پر گھاٹوں کی تعمیر (کل لمبائی تقریباً 29.21 کلومیٹر) اور شپراندی کے بائیں اور دائیں کناروں پر شنی مندر سے ناگدہ بائی پاس تک گھاٹ تعمیر ی کام اور کانہا ندی پر پنتھ پپلائی ، جمالپورہ ،گوٹھڑا اسٹاپ ڈیم ، پپلائی رادھوبیراج نم، رام واسا بیراج نمبر2کا اسٹاپ ڈیم کا تعمیر ی کام اور شپرا ندی پر کتھودارائو بیراج کا تعمیر ی کام اورانڈاسا نیز جستاکھیڑی تالاب کی مرمت کام اور درگاداس کی چھتری کے پاس سی سی روڈ کا تعمیر ی کام کیاجائے گا۔
کل593.62کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت ولے یہ عظیم پروجیکٹ آئندہ 30ماہ میں مکمل کئے جائیںگے۔