بھوپال 2جنوری:( پریس ریلیز) آل انڈیا پیام انسانیت یونٹ برکھیڑا پٹھانی بھیل بھوپال کے زیر اہتمام ہال ہی میں بھوپال ایمس ہاسپیٹل میں مریضوں کے لیے صبح صبح ناشتہ کا انتظام کیا گیا تحریک آل انڈیا پیام انسانیت اپنے دوران قیام سے ہی انسانیت کی غمخواری و ہمدردی پیار و محبت ایثار و قربانی اور آپسی روا داری کو بڑھاوا دینے اور ملک ہندوستان میں گنگا جمنی تھذیب کو عام کرنے اور بلا تفریق مذھب و ملت مانوتا کی خدمت کرنے میں نمایاں کردار انجام دے رہی ہے ملک کے بیشمار صوبوں میں اس تحریک کے کارکنان پوری دلجمعی کے ساتھ محض اللہ کی رضا و خوشنوی کے لیے اپنی ہمہ تن جد و جھد وکاوشات کو اور اپنی گراں قدر عملی خدمات کو انجام دے رہے ہیں والحَمْدُ ِلله علی ذالک۔ تحریک آل انڈیا پیام انسانیت کے موجودہ جنرل سکریٹری اس تحریک کے روح رواں حضرت مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی دامت برکاتھم العالیہ کے ایما ٕ و حکم پر ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں تحرک آل انڈیا پیام انسانیت کے تمام کارکنان ملک ہندوستان کے تمام صوبوں میں ہاسپیٹل ویزٹ کرنے کا کام انجام دیتےہیں جس کے بے شمار فواد مرتب ہوتے ہیں ۔خدا کی نعمت صحت و عافیت کے ملنے پر شکر گزاری کا جزبہ پیدا ہوتا ہے اور بیماروں کی عیادت کرنے کا شرف حاصل ہوتا ہے اور سنت نبی کے احیا ٕ کا موقع بھی حاصل ہوتا ہے نیز اغیار کے دلوں سے نفرت ختم کرنے آپسی پریم بھاٸ چارہ کو بڑھاوا دینے کا گراں قدر موقع نصیب ہوتا ہے چنانچہ اسی مناسبت سے نیو بھوپال یونٹ برکھیڑا پٹھانی کے کارکنان نے تقریباً 200 سے زاد پیکٹ ناشتہ تیار کرکےمریضوں اور انکے تیمارداروں میں تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی ۔۔ اس پروگرام میں جناب مولانا محمد انور ندوی صاحب عالی مرتبت ڈاکٹر مفتی محمد عرفان عالم صاحب قاسمی کے علاوہ تقریباً 15 سے زاٸد فعال کارکنان نے شرکت کی ۔۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ساتھیوں کی ان محنتوں کو قبول فرماۓ اور دارین میں سعادت و کامیابی کا ذریعہ بنا، آمین ثم آمین۔