لکھنؤ13اکتوبر: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے صدر اور اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر نشانہ سادھا ہے۔ راج بھر نے اکھلیش یادو سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چیز پر قائم نہیں رہتے ہیں۔ ایودھیا کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اکھلیش یادو پر مذہب اور علامتوں پر مختلف موقف اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ راج بھر کے بیان میں سب سے زیادہ بحث ان کے اس طنز کی ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ، ’’12 بجے تک علی علی، اور 12 بجے کے بعد بجرنگ بلی ‘‘۔اوم پرکاش راج بھر نے اکھلیش یادو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بات بتائیں جس پر اکھلیش یادو ڈٹے رہے اور اپنی بات پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے اکھلیش جی کے بارے میں ایک بات بتائیں جس پر وہ مضبوطی سے قائم رہے، مجھے ایک بات بتائیں جس پر وہ سچے ہیں، ہم آپ سے صرف ایک بات پوچھ رہے ہیں، صرف ایک بات جو انہوں نے کہی تھی۔”