نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) 68 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں ہفتہ کو سنسنی خیز مقابلوں سے بھرا دن دیکھنے کو ملا، جہاں آرمی کے اجے کمار اور کرناٹک کے جوناتھن گیون انتھونی نے اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ اجے کمار نے 10 میٹر ایئر پسٹل مردوں کے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ جوناتھن نے مردوں کے ایئر پسٹل مقابلوں میں سب یوتھ، یوتھ اور جونیئر-تینوں زمروں میں خطاب جیت کر شاندار ہیٹرک مکمل کی۔ اسی دوران، شاٹ گن رینج پر تمل ناڈو نے سینئر اور جونیئر ٹریپ مکسڈ ٹیم-دونوں خطاب جیتتے ہوئے اپنا غلبہ برقرار رکھا۔10 میٹر ایئر پسٹل مردوں کے فائنل میں اجے نے 241.1 کے اسکور کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ریلوے کے شبھم بسلا کو پیچھے چھوڑا، جنہیں 240.1 کے اسکور کے ساتھ سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ ہریانہ کے انمول جین نے 220.0 کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا میڈل جیتا۔
ہریانہ کے شیوا نروال 197.2 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہ کر تمغے سے محروم رہے۔ بحریہ کے نشانہ باز آکاش بھاردواج اور اجول ملک نے بالترتیب 177.8 اور 157.3 کے اسکور کے ساتھ پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ راجستھان کے راہل سیراوت 136.6 کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے، جبکہ پنجاب کے ارجن سنگھ چیمہ 115.8 کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔
کوالیفیکیشن راؤنڈ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اجول ملک (بحریہ)، راہل سیراوت (راجستھان) اور شیوا نروال (ہریانہ)-تینوں نے 584 کا اسکور کیا، جس میں ‘انر-10’ کی گنتی سے رینکنگ طے ہوئی۔ ملک 22-584 کے ساتھ کوالیفیکیشن میں سرفہرست رہے، اس کے بعد سیراوت (17-584) اور نروال (17-584) رہے۔ ارجن سنگھ چیمہ (23-583)، انمول جین (22-583)، اجے کمار (20-583)، شبھم بسلا (16-583) اور آکاش بھاردواج (25-582) نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
دیگر اہم نشانہ بازوں میں سربجوت سنگھ 22-580 کے ساتھ 19 ویں نمبر پر رہے، جبکہ موجودہ ورلڈ چیمپئن سمراٹ رانا 20-576 کے ساتھ 71 ویں نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن ورون تومر کا دن پھیکا رہا اور وہ 16-575 کے ساتھ 99 ویں نمبر پر رہے، جو اس سال مردوں کے ایئر پسٹل مقابلے میں گہرائی اور سخت مسابقت کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹریپ مکسڈ ٹیم میں تمل ناڈو کا ڈبل دھماکہ:
شاٹ گن رینج پر سینئر ٹریپ مکسڈ ٹیم گولڈ میڈل مقابلے میں تمل ناڈو نے مدھیہ پردیش کو 35-36 سے ہرا کر خطاب جیتا۔ تمل ناڈو کے لیے اولمپین آر. پرتھوی راج ٹونڈیمان نے 19 ہٹس کے ساتھ شاندار تعاون کیا، جبکہ نیلا راجا بالو نے 17 ہٹس جوڑے۔
نیشنل ویمنز ٹریپ چیمپئن نیرو ڈھانڈا اور ارشد حسن خان نے بالترتیب 20 اور 15 ہٹس کے ساتھ سخت مقابلہ کیا، لیکن انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ برونز میڈل راجستھان کے نام رہا، جس نے ہریانہ کو 37-42 سے ہرایا۔ راجستھان کے لیے ویوان کپور نے 25 اور مانوی سونی نے 17 ہٹس لگائے، جبکہ ہریانہ کے بھونیش مہندیرتا اور آشیما اہلاوت نے بالترتیب 20 اور 17 ہٹس کیے۔
کوالیفیکیشن میں مدھیہ پردیش 136 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست رہا، جہاں نیرو ڈھانڈا (69) اور ارشد حسن خان (67) نے اہم کردار ادا کیا۔ تمل ناڈو 2 134 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ شوٹ آف کے بعد راجستھان 1 134 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ہریانہ 6 133 کے ساتھ برونز میڈل کے مقابلے میں پہنچا، جبکہ پنجاب (6 133) اور دہلی (1 133) تمغے کی دوڑ سے باہر رہے۔
جونیئر ٹریپ مکسڈ ٹیم کے گولڈ میڈل مقابلے میں بھی تمل ناڈو نے ہریانہ کو 35-39 سے ہرا کر قومی خطاب جیتا۔ تمل ناڈو کے لیے یوگن ایس ایم نے 22 ہٹس لگائے، جبکہ تنشکا سینتھل کمار نے 17 ہٹس کا حصہ ڈالا۔ ہریانہ کے ارجن اور سہانا سنگھ نے بالترتیب 18 اور 17 ہٹس کیے۔ برونز میڈل مقابلے میں اتر پردیش نے راجستھان کو 36-41 سے ہرایا، جہاں زہیر خان نے 21 اور سبیرا حارث نے 20 ہٹس لگائے۔ راجستھان کے ونے پرتاپ سنگھ چندراوت اور درشنا راٹھور نے بالترتیب 20 اور 16 ہٹس کیے۔

 

 

 

جونیئر کوالیفیکیشن میں ہریانہ 135 کے ساتھ ٹاپ پر رہا، اس کے بعد تمل ناڈو (133)، راجستھان (132) اور اتر پردیش (128) رہے، جس سے فائنل میں سنسنی خیز مقابلوں کی بنیاد بنی۔

یوتھ مردوں کے فائنل میں جوناتھن گیون انتھونی نے پرسکون کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 240.0 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ پنجاب کے گنتج پریت سنگھ نے 236.0 کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ اتر پردیش کے شاویز خان نے 214.3 کے اسکور کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ مدھیہ پردیش کے ہرش کمار ہلدکر 195.9 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے، اس کے بعد ابھے دھاما (174.7)، آرین (152.5) اور جتن نروال (125.6) رہے، جو تمام اتر پردیش سے تھے۔

بعد ازاں جونیئر مردوں کے فائنل میں بھی جوناتھن نے دباؤ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 240.5 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ ہریانہ کے شیوا نروال 240.3 کے ساتھ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ راجستھان کے یوگیش کمار نے 218.2 کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا میڈل جیتا۔ اتر پردیش کے ابھے دھاما (198.3) اور جتن نروال (178.9) نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کے گنتج پریت سنگھ (157.5) اور مدھیہ پردیش کے ہرش کمار ہلدکر (136.3) اگلے نمبروں پر رہے۔ ہمانشو سونی نے یوتھ اور جونیئر-دونوں فائنل میں حصہ نہیں لیا۔