پٹنہ11اکتوبر: بہار کے انتخابی موسم کے دوران این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے حلیفوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر رسہ کشی جاری ہے۔ ان سب کے دمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔اے آئی ایم آئی ایم نے کشن گنج، پورنیہ ، کٹیہار ، دربھنگہ سمیت کئی اضلاع میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہار اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اخترالایمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان اسمبلی حلقوں کی فہرست جاری کی۔ جہاں سے ان کی پارٹی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائے گی۔ اخترالایمان نے جن اسمبلی حلقوں سے ان کی پارٹی مقابلہ کرے گی اس کی تفصیلات بتائیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے 32 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اخترالایمان نے کہا کہ امیدواروں کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے سیمانچل کے اسمبلی حلقوں پر خاص توجہ مرکوز کی ہے جس کا امکان پہلے سے ہی تھا۔ اخترالایمان نے جن اضلاع میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ان کی تفصیلات بتائیں، جو اس طرح ہیں۔