بھوپال:06؍جنوری:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے بہار ریاستی صدر اخترالایمان کی بھوپال آمد پر پارٹی کی جانب سے ان کا پُرجوش، پُرخلوص اور شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر AIMIM مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر محسن علی خان کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔اس پروگرام میں مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع سے AIMIM کے ذمہ داران، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔ تمام شرکاء نے مل کر پارٹی کے پیغام کو عام کرنے اور مظلوم، محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کی جدوجہد کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں اخترالایمان نے مدھیہ پردیش کے کارکنوں کے جذبے اور تنظیمی سرگرمیوں کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ AIMIM ملک بھر میں انصاف، برابری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پوری مضبوطی کے ساتھ میدان میں ہے۔
وہیںمدھیہ پردیش ریاستی صدر محسن علی خان نے کہا کہ بہار اور مدھیہ پردیش کی تنظیمی مضبوطی اور باہمی روابط سے پارٹی کو نئی سمت اور طاقت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ تنظیم کوہر سطح پر مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔









