بھوپال:13؍جنوری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ زراعت اور ہماری ثقافت آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ ہماری روایتی زندگی، فنون اور متنوع زبانی روایات زراعت سے جڑی ہیں اور یہی کرشی لوک رنگ کو منانے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرشی لوک رنگ 2026 کو بھوپال اور ریاست کے دیگر ڈویزنوں اور علاقوںمیں پورے وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ اب ریاست میں زراعت پر مبنی روزگار بخش صنعتوں کی جامع ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے زرعی کیبی نیٹ منعقد کی جائیگی۔ کسان کلیان، سوابھیمان اور پرو کرشی گرام سبھا جیسے انعقادسمیت زراعت سے وابستہ جدید آلات کی خریدار – فروخت کنندگان کی کانفرنس، زرعی اتسواور کسان میلے بھی منعقد کئے جائیںگے۔ کسانوں کو ہر سرکاری اسکیم کے فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ زرعی تہذیب ہماری روایات سے اندر تک جڑی ہوئی ہے، اس لیے دیہی عوام، نوجوانوں اور طلبہ کوبھی جذباتی طور سے زراعت سے جوڑا جائے۔ کامیاب کسانوں کے زرعی کاروبار کے ماڈلز بھی دکھائے جائیں تاکہ دوسرے کسان بھی ان سے ترغیب لیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو منگل کو وزیر اعلیٰ رہائش گاہ واقع سمتوبھون میں کرشی لوک رنگ 2026 کے انعقاد کی تیاریوں سے متعلق منعقد میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ کرشی لوکرنگ آئندہ 26 سے 30 جنوری 2026 تک منایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کرشی لوک رنگ گاؤں کی پنچایت اور ترقیاتی بلاک کی سطح پر شہریوں اور نوجوانوں کو زراعت سے جوڑنے اور اسے وسیع پیمانے پر مقبول بنانے کی ایک کوشش ہے۔ لوک رنگ کے دوران پوری ریاست کے بڑے قصبوں اور شہروں میں ثقافتی اور تھیٹر پرفارمنس اور مختلف مقابلوں کے ذریعہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔