نئی دہلی 25نومبر:ہندوستان میں افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت الحاج نورالدین عزیزی نے پیر کے روز اپنا چھ روزہ ہندوستان کا دورہ مکمل کیا، جس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ہندوستان ایک کمرشل اٹیچی یعنی تجارتی نمائندہ افغانستان میں تعینات کرے گا جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید آسان بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کمپنیاں یا سرمایہ کار جو افغانستان کی سونے کی کانوں میں سرمایہ لگائیں گے، انہیں پانچ سالوں تک مکمل ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ایک ایئر کارگو کوریڈور کے ذریعے نیا راستہ کھلے گا۔ یہی وہ بنیادی نکات ہیں جن پر افغانستان کے وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزي نے اپنے چھ روزہ ہندوستان کے دورے کے اختتام پر اتفاق کیا۔
گزشتہ ہفتے ہندوستان آئے افغانستان کے وزیر عزیزي نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر مملکت برائے تجارت جتن پرساد سے ملاقات کی اور ہندوستانی تاجروں سے بھی بات چیت کی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز دہلی میں افغان سفارتخانے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عزیزي نے کہا کہ ایک مہینے میں افغانستان کا تجارتی نمائندہ ہندوستان آئے گا اور کابل چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت ایک ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری کے معاملے میں ہندوستان اور افغانستان دونوں جانب سے مضبوط امکانات موجود ہیں۔ عزیری نے ہندوستانی کمپنیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور کہا کہ کان کنی، زراعت، ادویات و صحت، آئی ٹی، بجلی اور ٹیکسٹائل جیسے کئی شعبوں میں بڑے مواقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پانچ سال تک ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، خاص طور پر سونے کی کانوں میں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بے شمار امکانات ہیں، وہاں مقابلہ کم ہے، ہندوستان کو زمین بھی دی جائے گی، ٹیرف میں چھوٹ بھی ملے گی اور پانچ سال تک ٹیکس معافی بھی تاکہ ہندوستانی کمپنیاں آسانی سے کاروبار شروع کر سکیں۔
اشتہار
افغانستان کی ہندوستان سے درخواست

عزیری نے یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستانی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے مشینیں افغانستان لائیں گی تو صرف ایک فیصد ٹیرف لگے گا، یعنی تقریباً مفت میں سامان داخل کیا جا سکے گا۔ سونے کی کانوں کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پہلے ہندوستانی تکنیکی ٹیمیں اور پروفیشنل کمپنیاں آئیں، سروے کریں، تحقیق کریں اور پھر کام شروع کریں، لیکن سونے کی پراسیسنگ افغانستان میں ہی ہوگی تاکہ مقامی روزگار پیدا ہو۔ انہوں نے ہندوستان سے درخواست کی کہ چھوٹی رکاوٹیں جیسے ویزا، ایئر کوریڈور اور بینکنگ کے مسائل جلد دور کیے جائیں تاکہ دونوں ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ سکے۔
Black Gram Benefits: سردیوں میں چنے کھانے کے فائدے
Black Gram Benefits: سردیوں میں چنے کھانے کے فائدے
تجارت میں مزید اضافہ ہوگا

ہندوستانی حکام نے بتایا کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ایئر کارگو کوریڈور کی سروس بہت جلد شروع ہو جائے گی۔ وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری آنند پرکاش نے تاجروں کی میٹنگ میں کہا کہ کابل-دہلی اور کابل-امرتسر روٹ پر ایئر کارگو کوریڈور شروع ہو چکا ہے اور پروازیں جلد ہی چلنے لگیں گی۔ عزیزي بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کی تجارت تقریباً ایک ارب ڈالر ہے لیکن اس میں مزید اضافہ ممکن ہے، اسی لیے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے پرانے جوائنٹ ورکنگ گروپ کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ عزیزي کا ہندوستان کا سرکاری دورہ مکمل ہو چکا ہے اور وہ استنبول واپس لوٹ چکے ہیں ۔

Whatsapp
Facebook
Telegram
Twitter

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
Tags: Afghanistan , India

First Published : November 25, 2025, 4:21 pm IST