بھوپال:17؍مارچ:آگرہ میں 1916 میں لائبریری قائم کرنے والے چرنجیوی لال پالیوال کی پوتی محترمہ اوشا پالیوال اور گاندھی وادی ڈاکٹر راکیش کمار پالیوال کی اہلیہ محترمہ سنگیتا پالیوال بروزپیر 17 مارچ کو سپرے سنگھرالیہ بھوپال کامشاہدہ کرنے کے لئے تشریف لائیں۔ قابل ذکر ہے کہ پالیوال خاندان کی تین نسلوں چرنجیوی لال پالیوال، دیودت پالیوال اوروجے دت پالیوال نے ایک سو سال تک آگرہ میں چرنجیو لائبریری کوکامیابی سے چلایا اوراس کی توسیع کی۔ سنہ 2015میںپالیوال خاندان نے آئندہ نسلوں کے علم سے مستفید ہونے کے لئے اورذخیرہ اندوز ادبیات کے تحفظ کے لئے اپنی لائبریری کاالحاق سپرے سنگھرالیہ بھوپال میں کردیا۔ پالیوال خاندان کی دونوں دانشور خواتین نے سپرے سنگھرالیہ کے سبھی شعبوں کامعائنہ کیا اورانہوں نے رکھ رکھاؤ، جماوٹ اور حفاظت کے انتظامات پراطمینا ن ظاہر کیا۔