سودیشی مصنوعات کو اپنانا خود کفیل بھارت کی سمت میںاہم قدم : وزیر توانائی تومر
بھوپال:26؍ستمبر:وزیرتوانائی مسٹر پردیومن سنگھ تومر نے جمعہ کو گوالیار کے مضافاتی علاقے میں گھاس منڈی سے کپور بابا مارکیٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں سے بات چیت کی جس میں سودیشی مصنوعات کو اپنانے کی اہمیت اور جی ایس ٹی کی نئی شرحوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرتوانائی مسٹر تومر نے دکانداروں اور مقامی شہریوں سے بات چیت کی، انہیں دیسی مصنوعات کے استعمال کے فوائد اور حال ہی میں نافذ کردہ نئی ٹیکس شرحوں کے بارے میں بتایا۔ انہوںنے چندری اور دیگر کرانہ سامان بھی خریدا۔وزیرتوانائی مسٹر تومر نے کہا کہ دیسی مصنوعات کو اپنانا نہ صرف خود کفیل ہندوستان کی سمت میں اہم قدم ہے بلکہ اس سے مقامی کاریگروں، چھوٹی صنعتوں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں زیادہ سے زیادہ دیسی مصنوعات استعمال کریں اور غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کم کریں۔وزیرتوانائی مسٹر تومر نے کہا کہ شرح پر نظر ثانی کا مقصد عام لوگوں کو سہولت فراہم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا شفاف اور آسان نظام ریاست کی معیشت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوامی بیداری اور فعال شرکت سے ہی سودیشی اپنا ابھیان بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرے گا اور ملک، ریاست اور گوالیار شہر کی اقتصادی حالت کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ “ووکل فار لوکل” کے منتر کو اپنائیں اور “میک ان انڈیا” مصنوعات کو فروغ دینے کا عہد کریں۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میںشامل ہوئے:وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے سنت رویداس منڈل کے ذریعہ کونارک ہسپتال، شنڈے کی چھاونی، گوالیار میں منعقدہ عطیہ خون کیمپ میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ نہ صرف زندگی بچانے والا عمل ہے بلکہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری اور انسانیت کی خدمت بھی ہے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس نیک اقدام اور زندگی بچانے والی خدمت کا حصہ بنیں۔