دبئی، 11 دسمبر(یو این آئی)ہندوستانی کھلاڑی عبدالقادر اندوری نے ایشین یوتھ پیرا گیمز 2025 میں تیراکی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 میٹر (S1-5) بیک اسٹروک میں سونا اور 50 میٹر (S2-7) بٹر فلائی میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا( ایس اے آئی ) اور پیرا کمیٹی آف انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر عبدالقدیر اندوری کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ ایس اے آئی نے کہا دبئی میں ڈبل میڈل کی لہر۔ عبدالقادر اندوری نے ایشین یوتھ پیرا گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی پیش کی ، 50 میٹر بیک اسٹروک (S1-5) میں سونا اور 50 میٹر بٹر فلائی (S2-7) میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ یہ عزم، رفتار اور حقیقی کھیل جذبے کی بہترین مثال ہے۔پیرا کمیٹی آف انڈیا نے کہا” ہندوستان کے لیے سنہرا لمحہ۔ یہ شاندار کامیابی ان کے صبر، نظم و ضبط اور ہندوستان کے نوجوان پیرا ایتھلیٹس کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ مبارک ہو، عبدالقادر! ہندوستان نے ایشین یوتھ پیرا گیمز کے لیے 122 رکنی اسکواڈ بھیجا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 7 دسمبر سے شروع ہوا تھا اور 17 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔