بھو پال ، 13جولائی( پریس نوٹ )آل انڈیا حکومتی سطح پر جہاں اردو اکڈ میز اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعہ اردو کی ترقی و بہبود کے لئے کوشاں ہے ، وہیں میڈیا میں بھی اردو کی ترقی کے لئے خاص دلچسپی لی جا رہی ہے۔ اس کی ایک مثال آکاش وانی بھو پال ہے۔ اس کاوش میں آکاش وانی کے اردو پروگرامر جناب محمد نوشاد کی کوشش سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ آکاش وانی بھو پال کا اردو شعبہ نئے نئے پروگراموں کے ساتھ بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ اس پروگراموں کی کڑی ”حرف تابندہ ہے اس کے تحت بہت اعلیٰ سطح کے عنوانات پر مشہور و معروف ادیبوں کے مضمون ریکاڑ کرائے جاتے ہیں۔ شہر بھوپال کے معروف مضمون نگار وعالم دین مفتی عبد المعبود قاسمی (سب ایڈیٹر ماہنامہ دین مبین ) کے مضمون محرم الحرام کی فضیلت واہمیت پرخصوصی گفتگو16جولائی 2024کو رات 10بجے آکاش وانی بھوپال سے نشر کئے جائینگے ۔