سیتاپور23اگست: اتر پردیش کے سیتاپور کی تحصیل محمود آباد سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پھلواری گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون اپنے 2 شوہروں کے ساتھ رات کے وقت تھانے پہنچ گئی۔ وہاں اس نے داروغہ کو جو کچھ بتایا، وہ انتہائی حیران کن ہے۔ خاتون کے ساتھ 2 شوہر اور اس کے 2 بچے تھے۔ خاتون نے داروغہ کو بتایا کہ وہ دونوں شوہروں کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، لیکن اس کے سسرال والے اسے رہنے نہیں دے رہے ہیں۔ خاتون نے تھانے میں بتایا کہ مارچ میں اس کی دوسری شادی ہوئی تھی۔ شادی سے نہ تو اس کے پہلے شوہر کو کوئی دقت تھی اور نہ ہی سسر کو۔ سسر نے مجھ سے یہاں تک کہا تھا کہ یہ سب ہوتا رہتا ہے، لیکن گھر چھوڑ کر مت جانا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ طے ہوا تھا کہ جو دوسرا شوہر ہے، وہ جب ڈیوٹی سے آئے گا تو میں اس کے ساتھ رہوں گی۔ اب چاہے وہ 2 دن کے لیے آئے یا 1 ماہ کے لیے۔ اس بات پر سب لوگ راضی تھے۔