سابق گورنر عزیزقریشی کی یاد میں سمینار اورمشاعرہ منعقد
بھوپال :11؍مئی :(پریس ریلزی)مدھیہ پردیش اردو رابطہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام آنجہانی مرحوم عزیز قریشی صاحب کی یاد میں کل بروز سنیچر اقبال لائبریری میں دن کے ایک بجے سیمنار اور مشاعرہ منعقد ہوا ۔پروگرام دو حصوں میں منقسم تھا پہلے سیشن میں سیمنار ہوا جس کی صدارت معروف ادیب اور دانشور اقبال مسعود نے فرمائی۔ مقررین میں اقبال مسعود ڈاکٹر یونس فرحت ڈاکٹر مہتاب عالم سابق مئیر محترم دیپ چند یادو حیدر یار خان محمد ماہر خان قطب الدین شیخ کے نام شامل ہیں۔سب ہی حضرات نے عزیز قریشی صاحب کی سیاسی سماجی اور قوم کی بے لوث خدمات پر گفتگو فرمائی ۔اقبال مسعود اور ڈاکٹر مہتاب عالم نے مرحوم عزیز قریشی کی تمام تر تخلیقات کے شائع کرکے کتابی شکل دینے پر زور دیا۔سیمنار کے بعد مجاھدِ اردو اور محبان اردو عزیز قریشی کی یاد میں ایک مشاعرے کا اہتمام ہوا ۔جس کی صدارت ڈاکٹر یونس فرحت صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض شعیب علی خان شاد نے فرمائی ۔جن شعراء کرام نے اپنی نگارشات پیش کیں ان کے نات درج ذیل ہیں ۔۔ صدرِ مشاعرہ ڈاکٹر یونس فرحت انجم بارہ بنکوی عارف علی عارف ڈاکٹر مہتاب عالم حنیف راہی شاجا پور شیخ نظامی جبلپور شعیب علی خان شاد سرور حبیب صدیق عظیم اثر اویس رائین سیہور ڈاکٹر انیس خان سیہور شمیم حیات ڈاکٹر مبارک شاہین کے نام شامل ہیں۔