بھوپال:یکم؍اکتوبر:قوم کے باپو مہاتما گاندھی کی 157ویں جینتی کے موقع پر مدھیہ پردیش میں 2 سے 8 اکتوبر 2026 تک ’ممنوعہ شراب ہفتہ‘ منایا جائے گا۔ ہفتے کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں نشہ سے نجات ریلی، نکڑ ناٹک، نمائش، مقابلے، صحت جانچ کیمپ، گرام سبھائیں، ثقافتی پروگرام اور آن لائن حلف سمیت مختلف عوامی بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔سماجی انصاف و معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے کمشنر مسٹر کے۔ جی۔ تیواری نے تمام کلکٹروں، ضلع پنچایتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور محکمہ کے جوائنٹ و ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ہفتے کے انعقاد کے سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ پروگراموں میں محکمہ سے منظور شدہ غیر سرکاری اداروں، سماجی اور رضاکار تنظیموں، روحانی اداروں اور نشہ سے نجات کے شعبے میں کام کر رہی تنظیموں کا تعاون لیا جائے گا۔ممنوعہ شراب ہفتہ کا اہم مقصد معاشرے میں بڑھتی ہوئی شراب نوشی کی عادت اور نشیلی ادویات و منشیات کے استعمال سے ہونے والی سنگین بیماریوں اور برے نتائج کے تئیں نوجوانوں، طلبہ اور شہریوں کو بیدار کرنا ہے۔ ہفتے کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ سمیت مختلف طبقات کو ’’نشہ نہیں کریں گے، نہ کرنے دیں گے‘‘ کا حلف بھی دلایا جائے گا۔
2 اکتوبر : نشہ سے نجات ریلی اور نمائش
ہفتے کے پہلے دن مہاتما گاندھی جینتی پر نشہ سے نجات کے لیے عوامی بیداری ریلیاں نکالی جائیں گی اور نکڑ ناٹک پیش کیے جائیں گے۔ نشے کے برے نتائج کی معلومات دینے کے لیے نشہ سے نجات پر مبنی پوسٹر، تصاویر اور تصویری نمائش لگائی جائے گی۔ پروگراموں میں شامل شہریوں کو نشہ نہ کرنے کا آن لائن حلف دلایا جائے گا۔
3 اکتوبر : تعلیمی مقابلے اور صحت جانچ کیمپ
دوسرے دن مقامی اسکولوں اور کالجوں میں نشہ سے نجات کے موضوع پر مختلف مقابلے، مکالمے اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ صحت محکمہ کے تعاون سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں اور رہائشی نشہ سے نجات مراکز میں نشے سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی صحت جانچ اور مشاورتی کیمپ لگائے جائیں گے۔کیمپوں میں نشے سے متاثرہ افراد کی ایچ آئی وی۔ایڈز، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ جانچ میں مثبت پائے گئے افراد کے مناسب علاج کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے گا۔
4 اکتوبر : گرام سبھاؤں میں نشہ سے پاک گاؤں کا عزم
تیسرے دن گرام سبھاؤں میں گاؤں کو نشہ سے پاک بنانے کے سلسلے میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ منظور شدہ قراردادوں پر عمل یقینی بنانے کے ساتھ دیہی علاقوں میں نشہ سے نجات سے متعلق لٹریچر، پوسٹر، پمفلٹ اور دیگر تشہیری مواد تقسیم کیا جائے گا۔ گرام سبھاؤں میں موجود دیہاتیوں کو نشہ سے نجات کا آن لائن حلف بھی دلایا جائے گا۔
5 اکتوبر : سوشل میڈیا کے ذریعے بیداری
چوتھے دن گاؤں اور شہری سطح پر مقامی واٹس ایپ گروپ بنائے جائیں گے۔ ان گروپوں کے ذریعے نشہ سے نجات کے پیغامات، بیداری کا مواد اور مختصر فلمیں شہریوں تک پہنچائی جائیں گی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ کو مہم سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔
6 اکتوبر : خواتین کے خود امدادی گروپوں کی شرکت
پانچویں دن خواتین کے خود امدادی گروپوں اور شوریہ دستوں کے ذریعے مقامی سطح پر نشہ سے نجات کے پیغام کی تشہیر کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ خواتین کو خاندان اور معاشرے میں نشے کی وجہ سے ہونے والے اقتصادی، سماجی اور صحت سے متعلق برے نتائج کی معلومات دی جائیں گی۔ خواتین کے گروپ کمیونٹی کو نشے سے دور رہنے کے لیے ترغیب دیں گے۔
7 اکتوبر : اسکول۔کالجوں میں آن لائن حلف
چھٹے دن گاؤں اور شہری علاقوں میں نشہ سے نجات مہم کے لیے تیار کیے گئے مقامی ماسٹر رضاکار اور ’’نشہ سے نجات دوست‘‘ اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کو لازمی طور پر آن لائن نشہ سے نجات کا حلف دلائیں گے۔ نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے اور اپنے خاندان اور جاننے والوں کو بھی اس کے لیے ترغیب دینے کا عزم دلایا جائے گا۔
8 اکتوبر : ضلع ہیڈکوارٹروں پر اختتامی تقریب
ممنوعہ شراب ہفتہ کے آخری دن تمام ضلع ہیڈکوارٹروں پر ضلعی سطح کی اختتامی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان میں نشہ سے نجات پر مبنی ڈراما، رقص، موسیقی اور دیگر فنکارانہ پیشکشیں ہوں گی۔ ہفتے کے دوران منعقد مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو انعامات دیے جائیں گے۔ تمام شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔
آن لائن پورٹل پر دلایا جائے گا حلف
؎ ہفتے کے ہر دن منعقد پروگراموں میں شامل طلبہ، نوجوانوں، خواتین اور شہریوں کو بھارت حکومت کی نشہ سے پاک بھارت مہم کے آن لائن پورٹل پر ای۔پلیج کے ذریعے نشہ نہ کرنے کا حلف دلایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پروگراموں میں صحت، اسکول تعلیم، اعلیٰ تعلیم، پنچایت و دیہی ترقی، شہری انتظامیہ و ترقی، خواتین و اطفال ترقی، پولیس اور عوامی رابطہ محکمہ سمیت متعلقہ اداروں کا تعاون لیا جائے۔
اضلاع کو منعقد سرگرمیوں کی رپورٹ تصاویر سمیت سماجی انصاف و معذور افراد کو بااختیار بنانے کے ڈائریکٹوریٹ کو بھیجنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

 

ے خود امدادی گروپوں تک ہوگی شرکت