تہران12نومبر: سوشل میڈیا پر ایران کے دارالحکومت تہران کے ایک دکاندار کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس دکاندار کی شکل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ہو بہو ملتی ہے۔ ویڈیو تقریباً 9 سیکنڈ کا ہے۔ ویڈیو میں دکاندار اپنی دکان پر ترازو کے پیچھے بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر لوگ اس کے چہرے، ہیئر اسٹائل اور انداز و اطوار کا موازنہ نیتن یاہو سے کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی تہران میں خشک میوہ جات اور مٹھائی کی دکان ہے۔
ایران اور عرب کے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ اس پر میمز بنا رہے ہیں۔ صارفین مزاحیہ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین تو دکاندار کو ’ایران کا نیتن یاہو‘ بھی کہہ رہے ہیں۔