بھوپال:05؍جون:(پریس ریلیز) شاہین گروپ کاوفد ان دنوں بھوپال کے مختلف دینی وتعلیمی اداروں میں پہنچ کر علماء کرام کااعزازکررہاہے،اسی مناسبت سے گزشتہ دنوں شاہین گروپ کے وفد نے ’’علماء ودانشوران، امت کے محافظ‘‘عنوان پرہونے والی میٹنگ سے متعلق اساتذہ وعلماء سے ملاقات کران کااعزاز واکرام کرنے میں مصروف ہے، بھوپال کے دینی تعلیمی ادارہ معہد الدراسات الاسلامیہ فتح گڑھ کے اساتذہ مولانامحمدایوب ندوی اورمولانامحمدانور ندوی کااعزازکیاگیا۔