بھوپال 19جون:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اندور میں لاڈلی بہنوں کو بڑی سوغات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دیوالی سے لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت ضرور ت مند بہنوں کو1500روپے ماہانہ کی رقم مسلسل دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ ابھی فی الحال اسکیم کے تحت 1250روپے ماہانہ رقم لاڈلی بہنوں کو دی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسکیم کے تحت آئندہ ماہ ریاست کی تمام لاڈلی بہنوں کو رکشابندھن منانے کیلئے250 روپے کی اضافی رقم ان کے بینک کھاتے میں بھیجی جائے گی۔ اسکیم کے تحت مرحلہ وار طریقہ سے رقم بڑھاکر تین ہزار روپے ماہانہ تک کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ بہنوں کو مضبوط بنانے کیلئے متعدد بہبود کاری اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو اندور میں کلکٹر دفتر میں عالمی سکل ڈے پر بڑوانی میں منعقد پروگرام کو ورچوئلی خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔









