تہران،12 مارچ( یو این آئی)ایران کی پانچ خواتین فٹ بالرز کی جانب سے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواستوں کے معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، قومی ٹیم کی نامور کھلاڑی محدثہ زلفی نے پناہ کی درخواست سے دستبردار ہونے اور وطن واپس لوٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق، محدثہ زلفی نے آسٹریلوی حکام اور وہاں کے میڈیا کے مبینہ شدید دباؤ” کے تحت پناہ کی درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، اب انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ایرانی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کی وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔: ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ مانگی تھی۔محدثہ زلفی کا موقف نے اب ایران واپسی کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ دیگر 4 خواتین فٹ بالرز تاحال اپنی پناہ کی درخواستوں پر قائم ہیں، جس پر آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے”محدثہ زلفی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا ابتدائی فیصلہ مخصوص حالات اور بیرونی پروپیگنڈے کا نتیجہ تھا اور اب وہ دوبارہ اپنے ملک میں فٹ بال کھیلنا چاہتی ہیں۔









