بھوپال :07؍اکتوبر:(پریس ریلیز)آج ایک پریس ریلیز میں عاشقان رسول اہل سنت والجماعت کمیٹی مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری اور ترجمان پیرزادہ توقیر نظامی نے کہا ہے کہ یتی نرسنگھانند سرسوتی غازی آباد یوپی ڈاسنا مندر کے مہنت نے ایک بار پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ جذبات بھڑکانے والا بیان دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پورے ملک کی مسلم برادری شدید ناراض اور غصے میں ہے۔ آج ہم نے مسٹر کنکر منجارے (سابق ایم پی )اورسمتاسمادھان پارٹی کے قومی صدر اشوک پوار اور عاشقان رسول کمیٹی مدھیہ پردیش، علماکونسل بھوپال، انڈین علماء بورڈ کے سبھی عہدیداروں کے ساتھ مل کرپولس کمشنربھوپال کوایک میمورنڈم سپرد کیا۔جس میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس نمائندہ وفد میں مولانا رئیس مصباحی (صدر علماء کونسل)، سید قاضی انس ندوی( صدر آل انڈیا علماء بورڈ)، مولانا ضیاء میاں قادری، مولانا حسن مرکزی، مولانا شہاب الدین، قاری منصور مشاہدی، مولانا عابد رضا، مولانا ایس ایم خان، ایڈووکیٹ حاجی تنویر عالم، محمد ذاکر، حبیب احمد قریشی، سید آصف علی، سلطان ندیم، محمد حارث، سید کاشف علی، فیضان علی، معاذ نظامی، سعید ا نور وغیرہ شامل تھے۔