لیما، 3 اکتوبر (یو این آئی) خوشی نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ چمپئن شپ میں خواتین کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔پیرو کے دارالحکومت لیما میں بدھ کو ہونے والے مقابلے میں خوشی نے 447.3 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی چیمپئن شپ میں 10 طلائی، ایک چاندی اور چار کانسے کے تمغے سمیت ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔خوشی نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 585-29x کے اسکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ساتھی ہندوستانی نشانے باز انوشکا تھوکُر 585-26x کے ساتھ 11ویں، ساکشی پاڈیکر 581-28x کے ساتھ 24ویں، میلوینا انجلین جوئل گلیڈسن، 580-18x کے ساتھ 32ویں اور پراچی گائیکواڑ، 575-23x کے اسکور کے ساتھ 41ویں نمبر پر رہیں اور ٹاپ آٹھ سے باہر رہتے ہوئے میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔