بیجنگ، 01 اکتوبر (یو این آئی) اسپین کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کو روسی کھلاڑی ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر چائنا اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ آج 88 منٹ تک جاری رہنے والے سیمی فائنل مقابلے میں الکاراز نے میدویدیف کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔ الکاراز کا مقابلہ فائنل میں جننک سنر اور چین کے وائلڈ کارڈ بو یونچاؤکتے کے درمیان سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ میچ کے بعد الکاراز نے کہا، “میں نے دوبارہ کورٹ پر بہت اچھا محسوس کیا، اس لیے میں اس سے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے بہتر سیمی فائنل کے لیے نہیں کر سکتا تھا۔