بھوپال، 27 ستمبر(پریس ریلیز) منشی حسین خاں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بھوپال میں خواتین کے لیےبیکری پروڈکٹ کی ٹریننگ کافی دنوں سے چل رہی ہے اور اب تک کئ بیج کامیاب ہوچکے ہیں۔ بہت سی خواتین نے یہاں سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد گھریلو سطح پربیک انڈسٹری قائم کر لی ہے اور کاروبار کر رہی ہیں۔ بیک ٹریننگ کا نیا بیج 30 ستمبر 2024 سے شروع ہو رہا ہے۔ دس دن کی ٹریننگ کی فیس پانچ سو روپیہ ہے۔ ٹریننگ کے بعد ہمیشہ کی طرح سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے آفس سے یا اس ٹریننگ کی روح رواں بیگم طیبہ افتخار علی سے آفس اوقات میں درج ذیل نمبر پر 9425605766 رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔