لکھنؤ:26ستمبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ہوٹل، ڈھابو ں مالکوں کے نام لکھے جانے کے اترپردیش حکومت کے فیصلے کو سیاست سے متاثر قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت یہ یقینی کرے کہ کیا نام لکھانے سے ملاوٹ کا کالا کاروبار ختم ہوسکتا ہے۔ مایاوتی نے جمعرات کو ایکس پر پوسٹ کیایوپی حکومت کے ذریعہ ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، ڈھابوں وغیرہ کے مالکین، منیجر کا نام پتہ کے ساتھ ہی کیمرہ لگانا ضروری کرنے کا اعلان، کانوڑ یاترا کے دوران کی اے سی کاروائی کی طرح ہی پھر سے کافی سرخیوں میں کہ یہ سب فوڈ سیفٹی کے لئے کم عوام کا دھیان تقسیم کی انتخابی سیاست زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاویسے تو خاص کر اشیاء خورد ونوش میں ملاوٹ وغیرہ کے سلسلے میں پہلے سے ہی کافی سخت قانون موجود ہے۔ پھر بھی سرکاری لاپرواہی/ملی بھگت سے ملاوٹ کا بازار ہر طرف گرم ہے لیکن اب دونوں پر لوگوں کے نام زبردستی لکھوا دینے وغیرہ سے کیا ملاوٹ کا کالا کاروبار ختم ہوجائے گا۔بی ایس پی سپریمو نے کہا’ تروپتی مندر میں پرساد کے لڈو میں چربی کی ملاوٹ کی خبروں نے پورے ملک میں لوگوں کو کافی دکھی کیا ہے اور جس کے سلسلے میں سیاست بھی جاری ہے۔ مذہب کی آڑ میں سیاسب کے بعد اب لوگوں کے عقیدے سے ایسے نفرتی کھلواڑ کا اصلی خاطی کون، اس پر خوروفکر ضروری ہے۔