جے پور، 15 جنوری (یو این آئی) ونے کے سپر-10 اور کپتان جیدیپ دہیا اور راہل سیٹھ پال کے ہائی-5 کی بدولت ہریانہ اسٹیلرز نے پی کے ایل کے 10ویں سیزن کے 71ویں میچ میں تمل تھالائیواس کو 36-31 سے شکست دی، جب کہ ایک اور میچ میں سچن تنور کی شاندار کارکردگی کی بدولت تین بار کی چیمپئن پٹنہ پائریٹس نے 72ویں اور لیگ کی تاریخ کے 999ویں میچ میں دبنگ دہلی کے سی کو 39-39 پر روک کر مقابلہ برابر کرادیا۔کل یہاں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایک وقت پٹنہ یہ میچ ہارتی نظر آرہی تھی لیکن سچن نے تین ریڈ میں پانچ پوائنٹس لے کر پٹنہ کے لیے واپسی کی۔ دونوں ٹیموں نے آخری لمحات میں کوئی خطرہ مول نہیں لیا اور میچ برابر رہا۔
ایک اور میچ میں ونے کے سپر 10 اور کپتان جیدیپ دہیا اور راہل سیٹھ پال کے ہائی 5 کی بدولت ہریانہ اسٹیلرز نے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی کے ایل کے 10 ویں سیزن کے 71 ویں میچ میں تمل تھالائیواس کو 36-31 سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد ہریانہ کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ہریانہ کے 12 میچوں میں ساتویں جیت کے بعد 39 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ 12 میچوں میں تمل تھلائیواس کی یہ نویں شکست ہے۔