اجودھیا:14جنوری(یواین آئی) یوپی کانگریس کے انچارج اونیش پانڈے و ریاستی صڈر اجئے رائے کی قیادت میں کانگریس لیڈروں کا ایک وفد شری رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کا درشن کر نے پیر کو اجودھیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش یادو نے آج یہاں بتایا کہ یوپی کانگریس کے انچارج اونیش پانڈے اور ریاستی کانگریس کے صدر اجئے رائے سمیت کئی کانگریسی لیڈران پیر کو رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کا درشن کرنے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کانگریس دفتر کملا نہرو بھون پر تیاریوں کو لے کر ایک میٹنگ کی گئی ہے۔میٹنگ کے دوران یہ بات موضوع بحث رہی کہ رام مندر کے افتتاحی تقریب کا حکمراں جماعت سیاسی مفاد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ ان مسائل کا جواب دینے کے لئے کانگریس لیڈر رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کا درشن کریں گے۔