نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی)بلا شبہ آج ہندوستانی خواتین کھلاڑی اولمپکس جیسے بڑے کھیلوں کے میدان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ اگرماضی کی جانب نظر دوڑائیں تو ایک ایسا بھی وقت گذرا ہے جب کھیلوں کو صرف مردوں کے لئے ہی مخصوص سمجھا جاتا تھا۔اس دور میں جب خواتین گھروں کی چہار دیوای میں رہتی تھیں ، ایسے میں کوئی خاتون کھلاڑی کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لے، تو یہ معاشرے کےلئے بڑی عجیب بات تھی۔
ہندوستانی خواتین کے لیے اولمپک گیمز میں حصہ لینا نہایت بات تھی اور ایسے میں کسی خاتون کا اپنے ملک کے لئے کوئی تمغہ لانا باعث فخر تھا۔ یہ بات درست ہے کہ ہندوستان کے پاس بہترین ایتھلیٹس ہمیشہ سے ہی رہے ہیں جنہوں نے کئی موقعوں پر اپنی مہارت ، ہمت، جوش اور لگن سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ، کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرکے ہی وطن لوٹیں گے۔ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے۔