جالندھر، 10 ستمبر (یو این آئی) 14ویں ہاکی انڈیا جونیئر مینز نیشنل چیمپئن شپ 2024 کے دوسرے دن مدھیہ پردیش، اتر پردیش، ہماچل، منی پور، میزورم اور پنجاب کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔آج یہاں کھیلے گئے پہلے میچ میں مدھیہ پردیش نے چھتیس گڑھ کو 6-0 سے شکست دی۔ مدھیہ پردیش کے لیے پہلے کوارٹر میں ضمیر محمد نے چوتھے اور 10ویں منٹ میں لگاتار دو گول داغے۔ اس کے بعد محمد انس نے 46ویں منٹ میں، کپتان علی احمد نے 50ویں منٹ، وویکا پال نے 54ویں منٹ اور تشار پرمار نے 56ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔دن کے دوسرے میچ میں اتر پردیش نے چنڈی گڑھ کو 8-0 سے شکست دی۔ اتر پردیش کے لیے اجیت یادیو نے چھٹے، نویں اور 43ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ فہد خان نے 23ویں اور 40ویں منٹ میں دو گول داغے۔ گورو یادیو نے 14ویں منٹ میں، کپتان سورج پال نے 20ویں منٹ اور آنند کمار نے 43ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں ہماچل نے گوا کو 11-1 سے شکست دی۔ آشیش کمار نے 4ویں، 8ویں، 20ویں، 23ویں، 36ویں اور 53ویں منٹ میں گول کئے۔ وہ چھ گول کر کے ٹاپ گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔ اکشے شرما نے 13ویں اور 35ویں منٹ میں دو گول کئے۔ جبکہ کرن ویر سنگھ نے 15ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا، کرمبیر سنگھ نے 28ویں منٹ میں اور لوپریت سنگھ نے 46ویں منٹ میں گول کیا۔ دوسری طرف، سندیش شیواجی ہونکھنڈے نے 14ویں منٹ میں گوا کے لیے تسلی بخش گول کیا۔
دن کے چوتھے میچ میں منی پور نے مہاراشٹر کو 7-0 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ہاکی میزورم نے تلنگانہ کو 4-1 سے شکست دی۔ دن کے آخری میچ میں پنجاب نے بہار کو 6-1 سے شکست دی۔کپتان اجول سنگھ نے اپنی ٹیم کی قیادت کی اور 39ویں اور 45ویں منٹ میں دو گول داغے۔ ان کے بعد جرمن سنگھ نے 14ویں منٹ میں، مندیپ سنگھ نے 19ویں منٹ میں، منروپ سنگھ نے 53ویں منٹ میں اور جپنیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔ دوسری جانب اتیت رائے نے چوتھے منٹ میں بہار کی ٹیم کے لیے تسلی بخش گول کیا۔