شملہ، 08 ستمبر (یو این آئی) شملہ سیکشن 2 کے چوتھے سالانہ انڈر 19 سیکشن سطح کے تین روزہ کھیلوں کے مقابلے کا آج گورنمنٹ ہائی اسکول ملبری (دیو نگر) میں افتتاح ہوا۔ اس موقع پر تعمیرات عامہ اور شہری ترقی کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمان خصوصی نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد تین روزہ کھیلوں کے مقابلے میں شریک 15ا سکولوں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
مہمان خصوصی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کھیل کو بطور پیشہ اختیار کریں۔ اس کے لیے بچوں کو بچپن سے ہی کھیلوں کے بارے میں بیدار کریں اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ کھیلوں میں انہیں پہلے اپنے ساتھیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ اسی طرح معاشرے کے دوسرے لوگوں کی مدد کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، تب ہی ریاست اور ملک کی ترقی میں اجتماعیت کا جذبہ فروغ پائے گا۔