بھوپال:06؍ستمبر:مدھیہ پردیش میں محکمہ تعمیرات عامہ کی سڑکوں کے گڈھوں کو درست کرنے کولیکر ریاستی حکومت کے پاس 2744شکایتیں پہنچی ہیں۔ آن لائن کی گئیں ان شکایتوں کے تدارک کے لئے محکمہ کے ذریعہ کرائی جارہی مانیٹرنگ کے بعد 66شکایتیںا یسی ہیں کہ جن پر کارروائی کیاجاناباقی ہیں۔ سڑک پر گڈھوں کی شکایت کے لئے اب تک سوالاکھ سے زیادہ موبائل یوزرس نے لوک پتھ ایپ ڈاؤن لوڈ پر کیا ہے۔ اس ایپ پر شکایت کرنے کے بعد سات دن کی مدت میں گڈھے نہیں بھرنے والی سڑکوں میں سے ایک سڑک وزیراعلی موہن یادو کی آبائی وطن اجین کی بھی ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر آر کے مہرا کے مطابق محکمہ کی جیو ٹیگ سے جڑی سڑکوں کو اس ایپ پر اپ لوڈ کیاگیا ہے، اس میں خراب سڑک کے فوٹو اپلوڈ کئے جانے پر اس کا سدھار کرنے کے بعد سڑک کافوٹو اپلوڈ کرنے کی ذمہ داری متعلقہ علاقے کے سب انجینئر کی ہوگی، مہرا نے کہا کہ اس ایپ پرپی ڈبلیوڈی کی نیشنل ہائیوے اور اسٹیٹ ہائیوے کی سڑکیں، ضلع سڑک ، ایم پی آرڈی سی،اور ایم پی آر آر ڈی اے کی سڑکوں کو شامل کیاگیا ہے۔ چار شکایتوں کو سات دن گزرجانے کے بعد بھی حل نہیں کیاگیا ہے۔ اس پر متعلقہ ضلعوں کے ایگزیکیٹو انجینئروں کو نوٹس دیکر طے شدہ مدت میں سڑکوں کو درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگراس کے بعد بھی کام نہیں ہوا تو آگے کی کارروائی کی جائے گی۔