لکھنؤ، 6 ستمبر (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو اب تک سرکاری محکموں یا پبلک سیکٹر یونٹوں (پی ایس یو) میں نوکری نہیں ملی ہے ایسے مرد اور خواتین کور گروپ کے ارکان کو 2 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا، زیادہ تر ہاکی کھلاڑیوں کو گھریلو اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی کارکردگی کے لیے پی ایس یو اور سرکاری محکموں کی طرف سے نوکریاں دی جاتی ہیں، لیکن یہ بات ہمارے علم میں لائی گئی ہے کہ سینئر کور گروپ میں شامل کچھ نئے کھلاڑی، خاص طور پر خواتین بے روزگار ہیں۔ بے روزگار کھلاڑیوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں یا ان کے اہل خانہ کو گزر بسر کے لیے جدوجہد نہ کرنی پڑے۔ “ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ نے لکھنؤ میں اے جی ایم کے ایسے کھلاڑیوں کو 2 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاکی انڈیا کی 31 ریاستی رکن اکائیوں کے نمائندوں اور ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی، جنرل سکریٹری بھولا ناتھ سنگھ اور خزانچی شیکھر جے منوہرن کو لکھنؤ میں اپنی رہائش گاہ پر چائے پر مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت برائے کھیل مسٹرگریش چندر یادو بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں اتر پردیش میں ہاکی کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو منعقدہ اس پروگرام کے بعد ہاکی انڈیا کی اے جی ایم پہلی بار لکھنؤ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ہاکی انڈیا لیگ کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔