بھوپال:04؍ستمبر :سارادن خبروں کولپلنے کی ہوڑ میں مصروف رہنے والے صحافیوں کے دل میں ایک گوشہ ادب سے بھی سجاہوتا ہے۔ ایسے ہی حصے کو کاغذ پراتارنے والے صحافیوں کے لئے بدھ کو ایک خاص محفل کااہتمام تنظیم (ہم وکرم)کے ذریعہ راجدھانی کے دشینت کمار سنگھرالیہ میں کیاگیا تھا۔ جس میں راجدھانی بھوپال کے 8صحافیوں کی شعری تخلیقات کو شامل کرایک کتاب(اشٹہ چھاپ کے ارواچین) کی شکل میں شائع کیاگیا ہے۔ جس کے لئے سینئرصحافی پنکج پاٹھک نے کافی مشقت کی ہے۔ ان صحافیوں میں شلپا شرما، اومیش ترویدی،پنکج پاٹھک، ڈاکٹروندنا شکلا، اجے بوکل،کوشل کشور چترویدی، عارف مرزا اورآرتی شرما شامل ہیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر سینئرسماجی خدمت گارہیمنت مکتی بودھ اورمہمان ذی وقار کے طورپر سینئرصحافی مہیش شریواستو موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت سینئرصحافی اومیش تیواری نے کی۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر سریش پچوری بھی خاص طورپر شامل ہوئے۔پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر نظرمحمود نے بتایاکہ صحافی اورکوی / شاعر کا دہرا کردار نبھانے والوں کی بڑی فہرست ہے۔اس کتاب میں شامل سبھی صحافیوں کا تعلق اجین کی وکرم یونیورسٹی سے رہاہے،انہوں نے کہا کہ یہ صرف شروعات ہے ، یہ سلسلہ آگے بھی متواتر جاری رہے گا۔