میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی دائیں پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔بیریٹینی اب گزشتہ سال یو ایس اوپن میں میچ کے درمیان ریٹائر ہرٹ ہونے کے علاوہ مختلف وجوہات کی بنا پر 2022کے بعد سے چار بڑے ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ آسٹریلین اوپن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’میٹیو بیریٹینی دائیں پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ڈرا میں ان کی جگہ زیزو برگس لیں گے۔‘‘بیریٹینی کو ایک بلاک بسٹر فرسٹ راؤنڈ میںموجودہ رنر اپ اسٹیفانوس سیٹسیپاس کا سامنا کرنا تھا۔ اب پیر کو ہونے والے اس راؤنڈ میں زیزو برگس کا مقابلہ یونان کے سیٹسیپاس سے ہوگا۔واضح رہے کہ سال 2022 میں بیریٹینی ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے رولینڈ گیروس اور کووڈ 19 کی وجہ سے ومبلڈن میں نہیں کھیل سکے تھے۔