نیویارک:03؍ستمبر :ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے انڈونیشین پارٹنر الڈیلا سوتجیادی یو ایس اوپن 2024 کے مکسڈ ڈبلز زمرے کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس جوڑی نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا کو ایک گھنٹہ 33 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 7-6، 2-6، 10-7 سے شکست دی۔نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم کے مینز سنگلز میں اطالوی کھلاڑی جنیک سنر نے امریکا کے ٹومی پال کو 7-6، 7-6، 6-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور نے اپنے ہی ہم وطن جارڈن تھامسن کو 6-0، 3-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر ٹاپ 8 میں جگہ بنالی۔ ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ایگا سویٹیک نے روس کی لڈمیلا سمسونوا کو 6-4، 6-1 سے اور برازیل کی بیٹریز حداد مایا نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو 6-2، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔بوپنا اور سوتجیادی کی جوڑی نے پہلے سیٹ میں 0-3 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی۔
44 سالہ بوپنا اور 29 سالہ سوتجیادی کا سیمی فائنل میں مقابلہ امریکہ کے ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ڈونلڈ ینگ سے ہوگا جنہوں نے فن لینڈ کے ہیری ہیلیووارا اور قازقستان کی اینا ڈینیلینا کو 6-7 (3-7)، 6-3، 10 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں -8 سے شکست دی۔
ٹاپ سیڈ جنیک سنر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سست آغاز کے بعد، سنر نے پہلے دو سیٹوں کے اختتام پر ٹائی بریکرز جیت کر نمبر 14 ٹومی پال کو 7-6، 7-6، 6-1 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ 5ویں رینک کے ڈینیئل میدویدیف سے ہوگا۔