نیویارک، 30 اگست (یو این آئی) نیدرلینڈ کے بوٹک وان ڈی زنڈشلپ نے یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اسپین کے ٹینس لیجنڈ کارلوس الکاراز کو سیدھے سیٹوں میں 6-1، 7-5، 6-4 سے شکست دے دی ہے۔اس کے ساتھ ہی الکاراز یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں 74 ویں سیڈ وان ڈی زنڈ شلپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ الکاراز کے خلاف پہلا سیٹ باآسانی 6-1 سے اپنے نام کر لیا۔ اس کے بعد ہسپانوی کھلاڑی الکاراز نے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کی تاہم وان ڈی زنڈشلپ ٹائی بریک کے ذریعے دوسرا سیٹ بھی 7-5 سے جیتنے میں کامیاب رہے۔
س کے بعد وان ڈی نے تیسرا سیٹ بھی 6-4 سے اپنے نام کرلیا۔الکاراز نے میچ کے بعد کہا، ’’اس میچ کے دوران میرے ذہن میں اپنے خلاف جنگ تھی۔ انہوں نے کہا، ٹینس میں جب آپ کسی ایسے شخص کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں جو آپ کے جیسا ہی چاہتا ہے – میچ جیتنا – اور آپ کو جتنا ہو سکے پرسکون رہنا ہوتا ہے، صرف میچ میں بہتر سوچنا ہوتا ہے اور اچھی چیزیں کرنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔۔ آج میں حریف کے خلاف کھیل رہا تھا اور میں اپنے دماغ میں خود کے خلاف کھیل رہا تھا۔ بہت سارے جذبات تھے جن پر میں قابو نہیں رکھ سکا۔