بھوپال، 13 جنوری: ریاست میں شہری اداروں کی سڑکوں کی بہتری کے لیے وزیر شہری ترقیات اور رہائشات کیلاش وجے ورگیہ نے کایاکلپ اسکیم کے تحت 200 کروڑ روپے مختص کرنے کو منظوری دی ہے۔ محکمہ کے وزیر وجے ورگیہ نے ہدایت دی ہے کہ شہری اداروں کے لیے مختص فنڈز جلد فراہم کیے جائیں۔ کمشنر شہری ترقی بھرت یادو نے شہری اداروں کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں سڑکوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔وزیرشہری ترقیات ورہائشات کیلاش وجے ورگیہ نے حال ہی میں بھوپال میں محکمہ جاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے دوران عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری علاقوں کے شہریوں کو معیاری بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں سڑکیں عوام کی توقعات کے مطابق ہونی چاہئیں۔ وزیروجے ورگیہ نے کہا ہے کہ جن اداروں میںکایاکلپ اسکیم کو منظوری دی گئی ہے وہاں سڑک کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہئے۔ محکمہ کی بحالی کے منصوبے میں 200 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت محکمہ کی طرف سے 350 کروڑ روپے کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔