پیرس، 30 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون نشانے باز اونی لیکھارا نے پیرس پیرا اولمپک گیمز 2024 کے شوٹنگ مقابلے میں جمعہ کو گولڈ میڈل، مرد شوٹر منیش ناروال نے چاندی کا تمغہ اور خاتون شوٹر مونا اگروال نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔آج منعقد فائنل شوٹنگ مقابلوں میں اونی نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 زمرے کے مقابلے میں، مرد شوٹر منیش ناروال نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 زمرہ ایونٹ میں اور مونا اگروال نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 زمرے کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔ اونی نے پیرا اولمپک شوٹنگ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا اور 249.7 کا اسکور حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ جنوبی کوریا کے لی یونری اور اونی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ اونی نے آخری شاٹ پر 10.5 کا اسکور کیا۔ کورین شوٹر کا آخری شاٹ پر اسکور 6.8 تھا۔ یوناری کو 246.8 کے اسکور کے ساتھ چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
مونا اگروال نے 228.7 کا اسکور بنا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔منیش ناروال نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 کے فائنل میچ میں 234.9 پوائنٹس حاصل کیے اور چاندی کا تمغہ جیتا۔آونی پیرا اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔