بھوپال :27؍اگست :گزشتہ دنوں نئی دہلی واقع بی جے پی دفتر میں پارٹی اقلیتی مورچہ کی ایک روزہ رکنیت سازی مہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے اقلیتی بہبود وزیر، حکومت ہند، ڈاکٹر کرن رجیجو کا استقبال مدھیہ پردیش کے صوفی سمواد مہا ابھیان کے انچارج قاضی سید دلشاد علی نے کیا۔اس ورکشاپ میں خصوصی طور پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اقلیتی مورچہ کے انچارج دشینت کمار گوتم ، اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی موجود رہے۔ صوفی سمواد مہا ابھیان کے قومی انچارج ڈاکٹر اسلم، مدھیہ پردیش سے مفتی اسحاق ،راشد انصاری کے ساتھ ملک بھر سے اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدورو قومی عہدیداران کے علاوہ بھوپال سے رفعت اللہ حنفی اور حافظ بدرالدین وغیرہ بھی موجود تھے۔